بھارت آزادی صحافت پر قدغن لگانے سے بازرہے،سجاد میر

مظفرآباد()مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے صدر سجاد میر نے کہا ہے کہ بھارت آزادی صحافت پر قدغن لگانے سے بازرہے کشمیر پریس کلب پر حملہ اور مبینہ قبضہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ،مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنان کو حراساں کرنا غیر قانونی گرفتاریاں اور جعلی مقدمات کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی دنیا کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو باز رکھے میڈیا پر لگائی گئی قدغن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔آزادکشمیر کے اہل قلم مقبوضہ کشمیر کے محکوم اہل قلم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،بین الاقوامی میڈیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش رہنے کے بجائے کردار ادا کرے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی صحافت تنظیمیں اس پر خاموش نہ بیٹھیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر پریس کلب پر قبضہ کے خلاف بھرپور آواز اُٹھائیں اور بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرے ۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کو سلب کررہا ہے جس پر پوری دنیا نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہے آج اُسی آڑ میں عوام کی آواز کو دنیا تک پہچانے والے ادارے کشمیر پریس کلب پر بھارتی فوج نے قبضہ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ دنیا بھارتی افواج کا کچھ نہیں کر سکتی ۔