احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادکےسابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث اسلام آباد کے شفااسپتال میں زیر علاج تھےاور سابق جج ارشد ملک کی حالت گزشتہ دو روز سے انتہائی تشویشناک تھی تاہم آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔مرحوم نے 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوارن میں چھوڑے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے اور ملک میں کورونا کے3262نئےکیسز سامنےآگئے جس کےبعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد4لاکھ10ہزار72ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 55افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد 8ہزار260ہو گئی۔