
نئے فوجی دستوں کی تعیناتی پر11 جون کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اور ہڑتال کی جائے عبدالصمد انقلابی مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز اہلکار اپنی تنخواہ اور مراعات کے لیے نہتے کشمیریوں کو تہہ تیغ کرتے ہیں
سرینگر( ) اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے علیل چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نئے فوجی دستوں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نئے فوجی دستوں کی تعیناتی پر11 جون کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاج اور ہڑتال کی جائے ۔ ایک بیان میں پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل پر مامور ہے ۔ جموں کشمیر میں جتنا ذمہ دار گولی چلانے والا ہے اس سے کہیں زیادہ ذمہ داری اس کو ایسا کرنے کا حکم صادر کرنے والوں پر ہوتی ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز اہلکار اپنی تنخواہ اور مراعات کے لیے نہتے کشمیریوں کو تہہ تیغ کرتے ہیں۔ اس ظلم میں مقامی بھارت نواز سیاستدان بھی شامل ہیں۔ بھارت نوازسیاست دانوں اور فورسز اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ و سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اہیل کی کہ وہ بھارت پر دبا ڈالیں تاکہ فوج کی نئی تعیناتی رک جائے