وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا مستقبل میں وزارت اطلاعات نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات پر ٹویٹ

وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر

پی ٹی وی نیوز کو HD کرنے کا جو منصوبہ 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ۔ چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر

یکم جون سے ‎#PTVNews مکمل HD پر چلاجائیگا، اسی سال ‎#PTVSports بھی HDکریں گے۔ چوہدری فواد حسین

‏اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، چوہدری فواد حسین

کراچی اور لاہور کے اسٹوڈیوز کو PPP mode میں Renovate کیا جائیگا APP کو Digital news agency بنائیں گے ۔ چوہدری فواد حسین

اور PID اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر Paperless کرنے کی طرف اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ External Wing پوری طرح revamp ہو گا۔ چوہدری فواد حسین

‏فلم اور ڈرامہ کا Revival پہلی ترجیح ہے، چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر

سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر

نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔ چوہدری فواد حسین

‏پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ۔ چوہدری فواد حسین

تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں،۔ وفاقی وزیر اطلاعات

پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی۔ Digital Media کو مکمل سپورٹ دیں گے۔ چوہدری فواد حسین