پاکستان زمبابوے سیریز،قومی اسکواڈ اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی

لاہور:زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آ گئیں جس کے بعد تمام افراد بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔

حکام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے جن کی رپورٹس منفی آ گئیں ہیں جس کے بعد تمام افراد بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔
پی سی بی حکام کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے،قومی اسکواڈز آج سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین ایک روزہ سیریز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی،قومی اسکواڈ 26 اکتوبر کو راولپنڈی روانہ ہوگا،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے ٹیم 4 نومبر کو لاہور کے لیے  روانہ ہوگی، 5 اور 6 نومبرکو زمباوے ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ پہلاٹی 20میچ 7،دوسرا8 اورتیسرا 10نومبرکولاہورمیں کھیلا جائے گا۔زمبابوے کرکٹ ٹیم 12 نومبر کو واپس ہرارے روانہ ہوگی۔