بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سری نگر ، 06 اکتوبر :ہندوستان کے غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ،ضلع گاندربل  میں ایک بھارتی فوج کے جوان نے خودکشی کرلی۔

حکام نے بتایا کہ فوجی نے ضلع کے کنگن علاقے میں آرمی کیمپ کے اندر اپنی سروس رائفل سے خودکشی کرلی۔

اس واقعے نے جنوری 2007 کے بعد سے بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 475 کردی۔