کیڈٹ کالج بٹراسی کے طلبہ آرمی آفیسرز, انجینئرز, ڈاکٹرز بن کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں ; پرنسپل بریگیڈیر (ر) عبدالحفیظ

اپنے بیٹے کو ایف ایس سی پری انجینیرنگ میں داخلہ دلوانے کیلیے پاکستان سکاوٹس کیڈٹ کالج بٹراسی جانے کا اتفاق ہوا بیٹے کے ابتدائی ٹیسٹ اور انٹرویو اور پھر داخلہ ملنے پر بیٹے کو کالج چھوڑنے کیلئے تین مرتبہ کالج کے ماحول کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا مین گیٹ سے داخل ہوتے ہی احساس ہوا کہ ہم کسی بہت اعلی معیار اور نظم و ضبط رکھنے والے ادارے میں داخل ہوے گیٹ پر جس مثالی انداز سے ہمارا استقبال اور راہنمائی کی گی وہ اپنی مثال آپ تھی ٹیسٹ کے روز ہمیں پہلے ایک ویٹنگ ہال میں کچھ دیر کیلیے بٹھایا گیا جہاں پر ہمیں پانی اور چاے پیش کی گی پھر ایک بڑے ہال میں اپنے بچوں کے ساتھ اے ہوے والدین سے ادارہ کے پرنسپل بریگیڈیر عبدالحفیظ ستارہ امتیاز ملٹری نے خطاب کرتے ہوے والدین کو ادارہ ہذا کا انتخاب کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا انہوں نے اپنے خطاب میں والدین سے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں جہنوں نے اپنے بیٹے کے مثالی مستقبل کیلیے اس ادارہ کو ترجیع دی ہے ہماری ترجیع اول بچوں کے بہتر تابناک اور روشن مستقبل کیلیے شب وروز محنت اور جدوجہد کرنا ہے ہماری پہلی ترجیع بچے اور آخری ترجیع بھی بچے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ بچوں کو ایسا مثالی پرامن ماحول دیں تاکہ بچے اپنے خوبصورت مستقبل کی تعمیر کرسکیں پرنسپل ادارہ نے کہا کہ میں اپنے سٹاف کو سختی سے پابند کرچکا ہوں کہ اگر کوئی بچہ مجھ سے کسی بھی معاملے میں ملاقات کرنا چاہتا ہے تو اگر گورنر یا وزیر اعلی بھی میرے دفتر میں موجود ہوں تو اس طالب علم کو میرے دفتر آنے کی اجازت دی جاے چونکہ یہ ادارہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے اور ہم بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلیے اس ادارے میں بیٹھے ہیں پرنسپل ادارہ نے اپنے خطاب کے بعد والدین سے سوالات بھی لیے اور بہت احسن انداز میں تمام سوالوں کے جوابات دے کر والدین کویکسو اور مطمین کیا والدین سے قبل پرنسپل ادارہ نے طلبا سے الگ خطاب کیا اور ان کے سوالات بھی سنے دوسری مرتبہ بیٹے کے انٹرویو کیلیے کالج جانے کا موقع ملا بہت عزت و احترام کے جذبات کے ساتھ پرنسپل صاحب اور جملہ سٹاف نے والدین کو خوش آمدید کہا یہاں ایک بات منفرد نظر آئی وہ یہ تھی کہ انٹرویو کیلیے بچے کے ساتھ اس کے والد کو بھی بلایا جاتا تھا والد کی موجودگی میں بیٹے سے انٹرویو یہ بھی ایک نیا انداز تھا اس سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے راقم کے اپنے بیٹے نے میری موجودگی میں بہت اعتماد کے ساتھ انٹرویو کے دوران تمام سوالات کے جوابات دیے جس پر بہت اطمینان ہوا کہ بیٹے نے میٹرک جس ادارہ ریڈ فانڈیشن سکول سے کی ہے وہاں بھی بہت اچھی تربیت کی گی ہے اور بچوں میں اعتماد پیدا کیا گیا ہے بیٹے کے انٹرویو میں کامیابی کے بعد جب ادارہ ہذا میں داخلہ ہوگیا تو تیسری مرتبہ بیٹے کو کالج چھوڑنے بٹراسی آنا پڑا اب کالج کھلنے سے بچے نظم و ضبط کے ساتھ چلتے پھرتے نظر اے جو بچہ بھی نظر آیا اس نے آگے بڑھ کر سلام کیا اور معلومات کیلیے اگر کسی بچے سے کچھ دریافت کیا تو وہ مدد و راہنمائی کیلیے ساتھ چل پڑا ایک قابل رشک مثالی ماحول نماز کے وقت تمام بچے مسجد میں پہنچ جاتے تھے اور باجماعت نماز کی اداہیگی کی جاتی ہے کالج گیٹ سے داخل ہوتے ہی آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ کسی مثالی ادارے میں ایہیں مثالی نظم ونسق اور خوشگوار ماحول ہے بچے یہاں پر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں پاکستان سکاوٹس کیڈٹ کالج بٹراسی ایک مثالی ادارہہے راقم نے اس دوران خصوصی طور پر پرنسپل ادارہ بریگیڈیر صاحب سے ملاقات کی پرنسپل بریگیڈیر (ر) عبدالحفیظ ستارہ امتیاز ملٹری ایک مثالی فرض شناس شخصیت ہیں جب سے انہوں نے بٹراسی کیڈٹ کالج کی ذمہ داری سنبھالی ہے کیڈٹ کالج بٹراسی کو زمین سے آسماں پر لے گے ہیں وہ کالج کو بہتر سے بہتر منانے والدین کی خواہشات کی روشنی میں بچوں کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلیے دن رات برسر پیکار رہتے ہیں ایسے لگتا ہے کہ بریگیڈیر صاحب نے اپنی زندگی اس کالج کے لیے وقف کردی ہے وہ ایک متحرک فعال اور سرگرم شخصیت کے مالک ہیں ان کے آنے سے کالج کا ماحول ہی بدل گیا ہے ہمارا جس احترام اور ہمدردی کے جذبات کے ساتھ انہوں نے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا وہ ہر لحاظ سے قابل تحسین قدم تھا ہم نے اس وقت سے فاہدہ اٹھاتے ہوے پرنسپل صاحب سے روزنامہ کشمیر پوسٹ کیلیے انٹرویو کیا جو نذرقارہین ہے ۔ پرنسپل پاکستان سکائوٹس کیڈٹ کالج بٹراسی بریگیڈیر(ر)عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں نسل نو سے ہی ملک و قوم کی امیدیں وابستہ ہیں کیڈٹ کالج بٹراسی والدین کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کررہا ہے ہماری پوری ٹیم ایک جذبے لگن احساس ذمہ داری اور فرض شناسی سے بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کیلیے دن رات مصروف ہے ادارہ ہذا سے فارغ ہونے والے بچوں کو زندگی کے کسی میدان میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ہم نے والدین کو اعتماد دیا ہے ہمارے ادارے پر والدین کا اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے کیڈٹ کالج بٹراسی سے فارغ ہونے والے طلبا پاک فوج اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جوکہ ہمارے لیے ایک بڑا اعزاز ہے ہم بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا رہے ہیں دفاع وطن اور ملکی سلامتی کیلیے پاکستان کا ہر پیر و جواں پاک فوج کی پشت پر ہے کیڈٹ کالج بٹراسی میں زیر تعلیم طلباکی ذہنی و جسمانی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہاں سے فارغ ہونے والے طلبا زندگی کے کسی بھی میدان میں ناکام نہیں ہوتے ہمارے طلبا کی ایک بڑی تعداد پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہی ہے کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں یہ قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو قائم ہوے بیس برس سے زاہد کا عرصہ ہوچکا ہے ان بیس سالوں میں کیڈٹ کالج بٹراسی نے ایبٹ آباد بورڈ میں بہت مثالی رزلٹ دیے ہیں 2008 میں ہمارے ادارے نے ملکی سطح پر ریکارڈ رزلٹ دیا پہلی ٹاپ بیس پوزیشنز میں سے سترہ پوزیشنز کیڈٹ کالج بٹراسی کی تھی ہمارے ادارے کی اس مثالی کارکردگی پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے19 اگست 2009 میں کیڈٹ کالج بٹراسی کو گولڈ میڈل عطا کیا اور پوزیشنز لینے والے طلبا کو خصوصی تعریفی اسناد دی گی یوں ہمارے ادارے کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ قرار دیا گیا ہم کیڈٹ کالج بٹراسی کے طلبا کیلیے اندرون و بیرون ملک تفریحی پروگرام بھی ترتیب دیتے ہیں جس کے ذریعے طلبا کو مختلف پروگرامات سیمینارز کانفرنسوں مباحثوں تقریری مقابلوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے یوں ہمارا ہر قدم طلبا کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنا ہے ہم اپنے طلبا کو متعدد بار بیرون ممالک کے تفریحی دورے کروا چکے ہیں جن سے طلبا نے بہت کچھ سیکھا ہے ہم آج جو کچھ قوم کے ان نو نہالوں کو دیں گے وہ کل ملک کو واپس لوٹاہیں گے ہمارے ادارے میں جو بچے بھی داخلہ لیتے ہیں ہمارے ہر سطح کے ٹیچرز ان بچوں کی زندگی سنوارنے کیلیے ان کے سیرت وکردار کی تعمیر کیلیے انتھک محنت و جدوجہد کرتے ہیں بریگیڈیر عبدالحفیظ نے کہا کہ پاکستان سکاوٹس کیڈٹ کالج کے قیام سے لے کر اب تک اس ادارے کا مثالی ڈسپلن رہا ہے اور دوسرے کیڈٹ کالج کے مقابلے میں ادارہ ہذا کی منفرد روایات رہی ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں ہر آنے والا دن ادارے کی ترقی کی طرف پیش قدمی کررہا ہے ہماری ٹیم کا ہرفرد اپنے اندر ایک تنظیم کی حثیت رکھتا ہے ہمارا سٹاف جس کی ترجیع اول بچوں کی بہت خطوط پر تربیت ہے اپنے اپنے شعبوں اور اپنی اپنی فیلڈ میں بے حد محنت کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیع بچوں کا بہت مستقبل سنوارنا اور آخری ترجیع بھی یہی ہے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ہم ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتے ہمارا فوکس ایک صحت مند نظم و ضبط کے پابند بچے ہیں جہنوں نے مستقبل میں اس ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے: انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج بٹراسی اپنے تابناک ماضی کو سامنے رکھتے ہوے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلیے ہمہ وقت مصروف ہے کالج کا ماحول بہت مثالی اور قابل رشک ہے ہم ایسے بچے تیار کرنا چاہتے ہیں جن پر ہر کوئی رشک کرے ہم نے کالج کے اندر بہت اچھا ماحول دینے کی کوشش کی ہے ایسا ماحول جہاں تمام بچے باہمی اعتماد ہمدردی اخوت و بھائی چارہ کی فضا میں پرورش پاسکیں اسلامی تعلیمات نماز کی ترغیب نیکی کی ترغیب آگے بڑھنے کی جستجو یہ وہ ساری باتیں ہیں جو اول روز سے ہم طالب علم کو سیکھاتے ہیں ہمارے طریقہ تربیت سے بچوں میں اعتماد بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں ا گر کسی چیز کی کمی بیشی ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ ان تمام کمزوریوں کو ختم کرکے ایک مثالی ادارہ بنانا ہے ہم باتیں کم اور عملی کاموں پر زیادہ فوکس کرتے ہیں جو دعوی کرتے ہیں کوشش ہوتی ہے کہ اسے بہرصورت پورا کیا جاے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں داخلہ لینے والے بچوں کی اکثریت پاک فوج میں جانے کا پروگرام لے کر آتے ہیں ایک بڑی تعداد اپنے اس مشن میں کامیاب ہو جاتی ہے جو بچے پاک فوج میں کسی وجہ سے نہیں جا پاتے وہ زندگی کی دیگر فیلڈز میں کبھی ناکام نہیں ہوتے جو تربیت انہوں نے کیڈٹ کالج سے حاصل کی ہوتی ہے اسے وہ زندگی کے ہر میدان میں استعمال میں لاتے ہیں اور ان کے پیش نظر بچے کا کامیاب مستقبل ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ادارے کے جملہ سٹاف ممبران پوری یکسوئی اور ذمہ داری سے اپنے فرایض منصبی سرانجام دے رہے ہیں اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے ہر طرح سے ان کی تربیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ہم والدین کے مشکور ہیں کہ وہ ہم پر پورا اعتماد کرکے بچوں کو ادارہ میں بھیجتے ہیں انشااللہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے والدین نے جس طرح ہم پر اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں بلکہ ان کے اعتماد پر بہرصورت پورا اتریں انہوں نے کہا کہ والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اس ادارے سے رابطے میں رہیں جہاں ان کا بچہ زیر تعلیم ہے انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی لے جاتے ہیں سپورٹس کی فیلڈ میں بھی بچوں کو آگے بڑھاتے ہیں جو کھیل بچہ پسند کرتا ہے اور جو وہ کھیلنا چاہتا ہے اس کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیںکھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کیلیے بھی ادارہ مواقع فراہم کرتا ہے ہرقسم کے کھیل میں اپنی پسند کے مطابق بچے حصہ لے سکتے ہیں
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ والدین نے بہت محنت و مشقت سے اپنے بچوں کی تعلیم کا اہتمام کیا ہے اور ہمارے اس ادارے میں اپنے بچے کو داخلہ دلا کر ہم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلی ہیں والدین اپنے بچے کی تمام ضروریات پوری کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ادارہ ہذا میں بچوں کی ایسے خطوط پر تربیت کرتے ہیں کہ وہ زندگی کے ہر میدان اور ہر شعبے میں کامیاب ترین شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آتے ہیں ایک کامیاب زندگی کیلیے مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھا جاے منفی سوچ زندگی میں تلخیاں پیدا کرتی ہے آگے بڑھنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کیلییعلم و آگہی ایک ناگزیر ضرورت ہے علم کے بغیر کسی بھی فیلڈ میں ترقی کے امکانات نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ زندگی میں تلخ حقائق کا ادراک ہونا چاہیے اور پہلے سے ان تمام حالات و واقعات کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار رہنا چاہیے اخلاقی اقدار کی پاسبانی بہتر زندگی کا مظہر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقت بہت قیمتی ہے وقت کا درست استعمال کامیاب زندگی کی ضمانت ہے انسان پر لازم ہے کہ وہ وقت کی قدر کرے زندگی کی مہلت میں وہ اپنی صلاحیتوں کو اس قدر بڑھانے اور اس طریقے سے مثبت طور پر استعمال میں لاتے کہ وہ افراد اور معاشریقوم اور بالخصوص اس کے اپنے خاندان کیلیے افادیت کا باعث بن سکیں انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ اصول طے کرلے چونکہ انسانی تاریخ اور تجربات سے یہ بات عیاں ہے کہ 90 فیصد حالات انسان کے اپنے کنٹرول میں ہوتے ہیں اور ان کیلیے قسمت یا تقدیر کو قصور وار ٹھہرایا نہیں جا سکتا 90 فیصد حالات میں آپ کی کامیابی کا انحصاراس بات پر ہے کہ آپ ناخوشگوار صورتحال سے کیسے نمٹتے ہیں زندگی میں کیریر کا انتخاب یہ بھی کامیاب زندگی کے حوالے سے ایک اہم مسلہ ہے سب سے پہلے آپ شعوری طور پر طے کرلیں کہ آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیوں کرنا چاہتے ہیں زندگی کو دوسروں کیلیے گزاریں بہتر زندگی گزارنے کیلیے مہارتوں کا حصول ضروری ہے متحمل اور باوقار رویہ اپنائیں دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھیں زندگی میں خود ضبطی اخلاق وکردار کا ایک بہترین عنصر ہے جذبات کو ضبط میں اور خواہشات کو کنٹرول میں رکھنا ان صفات کو پیدا کرنے میں والدین اور اساتذہ کرام کا بنیادی کردار ہوتا ہے زندگی میں اپنی سمت کا خود تعین کریں جب ایک انسان اپنی زندگی کی سمت متعین کرتا ہے اور اپنے سامنے عظیم مقاصد رکھتا ہیاور اس کیلیے جدوجہد کرتا ہے تو وہ ایسے نقوش چھوڑ جاتا ہے کہ اس کی زندگی تاریخ بن جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کی اس انداز سے تعمیر کیجیے کہ ہمارا اٹھنے والا ہر قدم خیر اور بھلائی اور کامیابی کا قدم ہو ہمیں ایمانداری اور محنت پر بھروسہ کرنا چاہیے اخلاقیات عدل و استحقاق قناعت پسندی خواہشات پر قابو رکھنا اور اپنے اہداف کے حصول کیلیے جہد مسلسل کامیابی کے اصول ہیں اپنی زندگی کا واضح نصب العین طے کیجیے اسلامی تعلیمات کی رو سے انسان کی زندگی کا اعلی ترین مقصد اللہ تعالی کی عبادت ہے اللہ تعالی کی بندگی اور عبودیت کو اختیار کرنے کا مطلب محدود معنوں میں صرف یہ نہیں کہ انسان ہمہ وقت نماز اور روزے میں مصروف رہے بلکہ عبادت اور بندگی اپنی روح کے لحاظ سے ایک وسیع مفہوم اپنے اندر سمیٹے ہوے ہے جس طرح نماز میں ہم اللہ کو اپنا رب تسلیم کرتے ہیں اسی طرح دیگر معاملات تجارت معاشرت سیاست غرض یہ کہ زندگی کے تمام شعبوں میں اللہ کی حاکمیت اس کے احکامات کو تسلیم کریں اور ان پر کاربند ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دفاع وطن ملکی سلامتی و تحفظ کیلیے پاک فوج نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے پاک فوج کے آفیسرز اور جوان ایمان اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہیں پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کو سہارا دیا ہے دفاع وطن کے ساتھ ساتھ مصیبت کی ہر گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ رہی ہے 2005 کا زلزلہ ہو یا سیلاب ہر مرحلے پر پاک فوج نے عوام کو مشکلات سے نکالا ہے فوج کے اس کردار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج بٹراسی میں ہم بچوں کو مستقبل کے چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار کرتے ہیں ہم یہاں بچوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرتے ہیں بچوں کے سیرت و کردار کی بہتر خطوط پر نشوو نما کی جاتی ہیہماری ساری سرگرمیوں کا محور و مرکز طلبا کی کردار سازی ہیبریگیڈیر عبدالحفیظ نے کہا کہ نظم و ضبط کسی بھی تعلیمی ادارے کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے جہاں ڈسپلن نہیں وہاں تعلیمی معیار ہوگا نہ ہی بچوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کی نشوونما ہوگی ہمارے ادارے میں نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ہم بچوں کو اس انداز سے تیار کرتے ہیں کہ وہ جس بھی فیلڈ میں جاہیں ایک کامیاب و مثالی فرد ثابت ہوں جہاں ان کی شخصیت و کردار پر کوء انگلی نہ اٹھا سکے انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کی ہر زاویے سے تربیت کرتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں درپیش ہر قسم کے حالات کا جوانمردی صبرو استقامت سے مقابلہ کرسکیں ہم بچوں کو صرف تعلیم تک محدود نہیں رکھتے بلکہ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں شریک کرکے انہیں چست و توانا بناتے ہیں ہمارے کالج میں کھیلوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کھیلوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں تحریر وتقریر کے میدان میں آگے بڑھنے کیلیے مکمل راہنماء کی جاتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بچوں کے سیرت وکردار کی بہتر تعمیر میں اساتذہ اور والدین دونوں کا کردار بہت اہم ہے دونوں مل کر بچوں کی شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں اگر کوء ایک پہلو کمزور ہوگا اور بچوں پر توجہ نہیں دے گا تو اس کے بہت منفی اثرات بچے کی شخصیت پر مرتب ہوں گے اکثر دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ بعض والدین بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہت لاپرواہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بچے مقابلے کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں والدین کو چاہیے کے اپنے بچوں کے بہتر اور کامیاب مستقبل کیلیے ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کریں تاکہ ان کے اپنے بچوں کے حوالے سے مستقبل کے جو خواب ہیں ان کی اچھی تعبیر انہیں مل سکے والدین اور اساتذہ گاڑی کے دو پہیے ہیں اگر ایک پہیہ کمزور ہوگا تو گاڑی چل نہیں پائے گی دونوں کا ٹھیک حالت میں ہونا ضروری ہے وقت بہت قیمتی ہے اس کی اہمیت و افادیت کا ادراک ہونا چاہیے کامیاب وہی لوگ ہو تے ہیں جو وقت کو قیمتی سمجھ کر اس کا درست استعمال کرتے ہیں کامیاب انسان ہمیشہ اپنے وقت کی قدر کرتا ہے اور ایک ایک لمحہ درست استعمال کرکے اس وقت کو قیمتی بناتا ہے جو لوگ وقت کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور اسے فضول کاموں میں ضایع کر دیتے ہیں ایسے لوگ ناکام ہوکر ساری زندگی اپنے آپ کو کوستے رہتے ہیں لیکن جب وقت گزر جاے تو بعد کا پچھتاوا کسی کام کا نہیں ہے اس لیے زندگی کا یہ اصول بنا لیا جاے کہ وقت کی قدر کرنی ہے اور اسے قیمتی بنانا ہے تاکہ مستقبل روشن ہوسکے انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں والدین اپنے بچوں کو داخلہ کروا کر بہت اطمینان محسوس کرتے ہیں اسکی بنیادی وجہ یہی ہے کہ یہاں بچے ہر لحاظ سے محفوظ رہتے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ کالج کا ماحول مثالی رہے اور ہر لمحہ بچے یہاں سے کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں ہمارے تمام اساتذہ کرام اور جملہ سٹاف بہت فرض شناص ہے سب کی ترجیع اول بچوں کی بہتر تربیت ہے سٹاف کا ہر ممبر اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے ہم ایسے بچے تیار کررہے ہیں جو آنے والے کل کے بہترین آرمی آفیسرز ڈاکٹرز انجینئرز بن سکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے پاکستان کے دشمن اسے کمزور کرنے اسے عدم استحکام سے دوچار کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ہمیں ان ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ دفاع وطن اور ملکی سلامتی کیلیے پاکستانی عوام پاک فوج کی پشت پر ہیں ہماری بہادر اور شیر دل فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کیلیے تاریخ ساز جدو جہد اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں جہنیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا