بھارتی حکومت کے انتقامی اقدامات ‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر بند کروادیئے

قبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتیوں کے خلاف انتہاپسند ہندوﺅں کے خلاف رپورٹ پر مودی سرکار نے تنظیم کے اکاﺅنٹس منجمد کردیئے

نئی دہلی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کے انتقامی اقدامات کے باعث دفاتر بند کر دیئے ہیں. ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مودی سرکارانسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف ایک مہم چلا رہی ہے دفتر میں کام کرنے والے افراد کے بینک اکاﺅنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کر کے تمام کام روکنا پڑا ہے.

عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت دہلی فسادات اور مقبوضہ کشمیر کے متعلق آوازیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرمیشنل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وجہ سے بھارت کی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس وجہ سے انڈیا میں اپنے آپریشن بند کر رہے ہیں. گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں ہونے والے فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں دہلی پولیس نے ایمنسٹی کی رپورٹ کو یکطرفہ، متعصبانہ اور بدنیتی پر مبنی ہے قرار دیا تھا.ایمنسٹی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پر بھارتی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام سیاسی راہنماﺅں، کارکنوں اور صحافیوں کو رہا کرے‘انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بینک اکاﺅنٹس کو منجمد کرنے کے عمل نے دفاتر بند کرنے پر مجبور کیا. انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرمیشنل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وجہ سے بھارت کی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس وجہ سے انڈیا میں اپنے آپریشن بند کر رہے ہیں.گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں ہونے والے فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں دہلی پولیس نے ایمنسٹی کی رپورٹ کو یکطرفہ، متعصبانہ اور بدنیتی پر مبنی ہے قرار دیا تھا.