برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم دی گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے بدھ کے روز انس سرور کو دی لیڈر آف سکاٹش لیبر پارٹی منتخب کیے جانے پر مبارک باد پیش کی

برطانیہ: دی گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کےچیئرمین راجہ سکندر خان اور تنظیم کے صدر کالا خان کے علاوہ جی پی کے ایس سی کے دوسرے عہدیداران نے نیک خواہشات کے ساتھ انس سرورکومبارک باد دی جنہوں نے سکاٹش لیبر پارٹی کے سائے تلے کشمیریوں کی طویل عرصےسے جاری انڈین فورسزکےغیرقانونی قبضے سے ان کے حقِ رائے دہی کے قانونی حق کے ذریعے ان کی مادرِ وطن کی آزادی کے حصول کی خاطر مقامی جدو جہد کی مکمل طور پر سپورٹ کے لیے اپنی خاطرخواہ خدمات پیش کیں۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جی پی کے ایس سی کےچیئرمین راجہ سکندرخان جو اس وقت پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کےدورے پر ہیں نےکہا کہ انس سرور نے اسکاٹ لینڈ میں کسی بڑی سیاسی جماعت کے پہلے منتخب ایشین رہنما کی حیثیت سے ابھر کر تاریخ قائم کی ہے۔
راجہ سکندرخان نے بیان کیا کہ انس سرور اس کے مستحق تھے اور ان کی قیادت برطانیہ کے سیاسی میدان میں موجود ایشیاء کے دیگر سیاستدانوں اور کارکنوں کے اندر ایک نئی توانائی اور جوش و جذبہ سے سرشار کر دے گی۔ جی پی کے ایس سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ فاتح انس سرور اپنے والد چوہدری سرور کی طرح برطانیہ کی سیاست میں خدمات سرانجام دیں گے جو اس وقت پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جنہوں نے 1997ءکے عام انتخابات میں گلاسکو گوون سے برطانوی پارلیمنٹ (ایم پی)کے رکن منتخب ہوکر تاریخ رقم کی جو برطانیہ میں پہلے مسلمان ایم پی اور ایک سکاٹش حلقے کی نمائندگی کرنے والے پہلے ایشائی رکن بن کر ابھرے۔