بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کی صبح ضلع بڈگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے چرار شریف میں تلاشی ور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ادھر بھارتی فوجیوںنے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ سرینگر ، پلوامہ اور شوپیاںکے علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔