کشمیر ایڈیٹر ز گلڈ کی کشمیری صحافی پر بھارتی پولیس کے تشدد کی مذمت

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے سرینگر میں بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری صحافی عاقب جاوید پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔

میڈیاسروس کے مطابق کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ شائع ہونے والی کسی بھی رپورٹ کی ذمہ داری پبلشر پر عائد ہوتی ہے تاہم بھارتی پولیس نے نئی دلی میں ایک آئن لائن نیوز پورٹل پر شائع ہونے والی عاقب جاوید کی خبر پر انہیں سرینگر میں ایک مقامی پولیس سٹیشن طلب کرکے تشدد اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جو افسوس ناک ہے ۔

عاقب کے مطا بق پولیس اہلکاروںنے انہیں تھپڑ مارے اور توہین آمیز زبان استعمال کی ۔ ایڈیٹر گلڈ نے ایک با ر پھر قابض انتظامیہ پر زوردیا کہ و ہ مقبوضہ علاقے میں صحافیوں کے تحفظ اور ساز گارماحول کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔ ذرائع ابلاغ کو دانستہ طورپرنشانہ بنانا معاشرے اور جمہوریت دونوںکیلئے اچھا نہیں ہے ۔