امریکا کا عراق میں فوجیوں کی تعداد کم کر کے 3 ہزار کرنے کا اعلان

بغداد:  امریکا نے رواں ماہ عراق میں فوجیوں کی تعداد کم کرکے 3 ہزار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینیتھ مِک کینزی نے کہا کہ پینٹاگون رواں ماہ عراق میں فوجیوں کی تعداد 5 ہزار 200 سے کم کرکے 3 ہزار کردے گا، یہ اقدام صدر ٹرمپ کی دیگر تنازعات سے امریکی افواج کو واپس بلانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔