عروسہ قریشی نے ’’مسکراہٹ‘‘ کو ایک دعا قرار دے دیا

لاہور:  اداکارہ عروسہ قریشی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ بھی ایک دعا ہے، اسے لیا کیجئے دیا کیجئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بنائی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مسکراہٹ بھی ایک دعا ہے اس لئے اسے بانٹیں اور اپنی زندگی کیساتھ دوسروں کی زندگیوں میں بھی خوشی کا باعث بنیں۔

عروسہ قریشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا میں سب سے مشکل کام دوسروں کو خوش رکھنا ہے جبکہ دنیا میں آپ کو درد دینے والے بہت زیادہ لوگ مل جاتے ہیں۔ اپنے چہرے سے مسکراہٹ سجانے سے تکلیف دینے والوں کی خوشی غارت ہو جاتی ہے۔