حزب المجاہدین کے کمانڈر فیروز احمد ڈار جنوبی کشمیر میں شہید پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل، راستے بند کر دیے گئے

سری نگر() حزب المجاہدین کے کمانڈر فیروز احمد ڈار جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے ہیں۔ بدھ کے روزضلع پلوامہ کے عزرام پتری علاقے میں فیروز احمد ڈار کی شہادت کے بعد  قصبے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوجی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو قصبے میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے  پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے پلوامہ کے عزرام پتری علاقے میں رات کو ہی محاصرہ کر لیا تھا۔ بدھ کی صبح  پولیس نے ایک بیان میں ایک  نوجوان کو مارنے کا دعوی کیا۔ بھارتی ٹی وی  کے مطابق  مارا جانے والاحزب المجاہدین کا کمانڈر فیروز احمد ڈار ہے ۔فیروز احمد ڈار  ہیف شوپیان کا رہنے ولا تھا