تحریک آزادی کے مخلص کارکن عبدالقادر شیروانی کا انتقال, غلام محمد صفی کا اظہار افسوس. راولپنڈی/اسلام آباد

۸ستمبر ٢۰٢۰
تحریک آزادی کے انتہائی مخلص کارکن, انجینئر عبدالمتین اور منظور احمد شیروانی کے والد بزرگوار محترم عبد القادر شیروانی کل ۷ ستمبر بروز پیر کو اس دیار فانی سے کوچ کر گئے.
کنوینر تحریک حریت جموں کشمیر غلام محمد صفی نے تحریک آزادی سے وابستہ عبد القادر شیروانی کی رحلت پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظھار کرتے ہوئےفرمایا کہ تحریک آزادی ایک انتہائی مخلص اور بے لوث خادم سے محروم ہوئی.
مرحوم عبدالقادر شیروانی کا گھرانہ تحریک اسلامی سےبوابستگی پر ہمیشہ زیر عتاب رہا. انتہائی نازک حالات میں بھی عبد القادر کے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی.
محترم صفی صاحب نے فرمایا کہ مرحوم کی جدائی میرے لیے سوہان روح ہے.انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تحریک حریت کی کال پر بھی لبیک کہتے ہوئے اپنا سب کچھ تج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک حریت سے منسلک ہوئے.انہوں نے تحریک حریت کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کی آبیاری جاری رکھی. ایسے مخلص کارکنان کی جدائی کے گھاو اس دنیا میں بھر جانا ناممکن ہے. فیملی زرائع سے معلوم ہوا ہے ان کا نماز جنازہ آج رات ساڑھے دس بجے الفاروق کالونی راولپورہ سرینگر میں ادا کی جائے گی, انہیں سرینگر میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا.تعزیت عبد المتین شیروانی کے دولت خانہ واقع راولپورہ صنعت نگر سری میں ادا کی جاسکے گی.