ٹویٹر انتظامیہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی شکایات نظر انداز کر رہا ہے دو درخواستوں پرٹویٹر انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ ہندوستان ٹائمز

نئی دہلی() بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز نے کہا ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی شکایات نظر انداز کر رہا  ہے ۔ بھارتی حکومت نے ملائیشیا میں مقیم کشمیری تاجر مبین  شاہ کے ٹویٹر اکاونٹس سے متعلق مقبوضہ کشمیر  پولیس نے  ٹویٹر انتظامیہ سے تفصیلات طلب کیں تھیں تاہم ٹویٹر انتظامیہ  نے  بھارتی خطوط کا جواب نہیں دیا۔ پہلا خط جولائی میں  ٹویٹر انتظامیہ کو  بھیجا گیا تھا جس میں ،کشمیری تاجر مبین ملک کے ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی تھی ۔ اخبار کے مطابق   مبین  شاہ  پر جموں وکشمیر میں بھارت سے بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔ اگست میں ایک دوسرا خط بھیجا گیا تھا جس میں  ٹویٹر پروفائلز کے پانچ یو آر ایل  کے خلاف کارروائی  کی درخواست کی گئی تھی لیکن  ٹویٹر انتظامیہ  کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا  ۔ہندوستان ٹائمز  کے مطابق  ٹویٹر ترجمان نے کہا ہے کہ ، ہم قابل اطلاق قانون کی تعمیل میں جاری قانونی درخواستوں کا جواب دیتے ہیں۔