
عاشورہ کے پر امن انعقاد پر قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،وزیراعظم
مجھے اطلاع ملی ہے کہ بعض عناصر نے فرقہ ورایت کے شعلے بھڑکانے کی کوشش کی، ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کروں گا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہادر کشمیری بدترین جبر و ظلم کے خلاف برسرپیکار ہیں، انہیں کربلا سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا چاہیے کیونکہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف ان کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور یہی شہداء کربلا نے ہمیں دکھایا ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ، ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں کی قربانی نے ہمیں تین پیغامات دیئے ہیں۔
انہوں نے ابدیت حاصل کی جنہوں نے ظلم اور نا انصافی کے خلاف ڈٹ کر اپنی جانوں کی قربانی دی۔ یہ صرف امیر، طاقتور یا تعلیم یافتہ ہونے سے حاصل نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ کئی عظیم مسلمان کربلاء سے متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے ظلم، نوآبادیاتی حکمرانی اور نا انصافی کے خلاف کھڑے ہو کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم و انصافی کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔