انٹرنیٹ پر مبنی وسائل چین میں رواں سال کے مقامی "جڑواں اجلاس” کے حوالے سے خصوصی اہمیت اختیار کر گئے

(خصوصی رپورٹ):-چین میں قانون سازی اور سیاسی مشاورت کے حوالے سے منعقدہ سالانہ مقامی جڑواں اجلاس میں پیپلز کانگریس کے عہدیداران اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (CPPCC) کے اراکین اور چین کی قانون سازی اور سیاسی مشاورتی اداروں کی کمیٹیز کے ممبران کی جانب سے انٹرنیٹ پر مبنی وسائل اور ذرائع کے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
چین میں مقامی سطع پر "جڑواں سیشنز”، مختلف سطحوں پر قانون سازوں اور سیاسی مشیران کے سالانہ اجلاس، حال ہی میں پورے ملک میں شروع ہوئے، اور ان اجلاسوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی ہر قسم کی ایپلی کیشنز کو مقامی پیپلز کانگریس اور (CPPCC) کے اراکین اور ممبران کی جانب سے نئے تجربات اور مختلف پلیٹ فارمز پر خصوصی طور پر استعمال کا مشاہدہ کیا گیا
اس حوالے سے ان سالانہ دوہرے اجلاسوں میں مقامی سطع پر پیپلز کانگریس اور سی پی پی سی سی کی مقامی کمیٹیز کے ممبران ان جدید ایپلیکیشنز اور ٹیکنالوجی سہولیات سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں استعفادہ کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں ڈیجیٹل پروپوزل سسٹم کی اپ گریڈیشن کی بدولت، شنگھائی کے میونسپل سطح کے سیاسی مشیر اور متعلقہ کمیٹیز کے اراکین ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی سے مختلف صنعتوں اور محکموں کے بارے میں بروقت اور درست معلومات حاصل کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔
مشرقی چین کے صوبہ زی جیانگ میں، صوبائی سطح کے قانون ساز اب ایک آفس آٹومیشن ایپلیکیشن کی مدد سے حقیقی وقت میں اپنی تجاویز اور پروپوزل کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اور CPPCC زیجیانگ کی صوبائی کمیٹی کے اراکین حکومتی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے، تجاویز کو حقیقی وقت میں ہینڈل کرنے اور بعد میں آن لائن پلیٹ فارم پر اپنے کام کے بارے میں متعلقہ معلومات اور تجاویز حاصل کرنے کے قابل ہیں۔
حالیہ برسوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی بھرپور ترقی نے مقامی "دوہرے اجلاسوں” کی معلومات کو ایک متحرک انداز میں بروقت اور تیز کر دیا ہے۔
اس کے برعکس ماضی میں، لوگ صرف فون کال کے ذریعے یا مقامی قانون سازوں کے رابطہ سینٹرز پر مقامی لوگوں کی کانگریس میں ڈپٹیز تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔ اب زیہی ضلع، ہانگژو شہر، ژی جیانگ صوبے میں، رہائشی مقامی قانون سازوں کے ساتھ موبائل فون کے ذریعے آن لائن بات چیت کر سکتے ہیں اور ان سے متعلق امور کر تجاویز با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہانگ کانگ اور مکاؤ سے سی پی پی سی سی کی ہنان کی صوبائی کمیٹی کے چونتیس اراکین، جو COVID-19 کی وبا کی وجہ سے اس سال کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تھے انہوں نے گوانگ ڈونگ ہانگ کانگ مکائو گریٹر خلیج علاقے کی تعمیر میں ہنان کو ضم کرنے میں مدد کرنے کے بارے میں اپنی تجاویز اور پروپوزل کا اظہار آن لائن کیا۔
ڈیجیٹل تجاویز سے لے کر ریاستی امور کے آن لائن اور دور دراز علاقوں سے مشاورت تک، یہ واضح ہے کہ آن لائن ذرائع سے فرائض کی تکمیل چین کے قانون سازوں اور سیاسی مشیران میں تیزی سے مقبول ہوتی جا رہی ہے۔
ڈیجیٹل اور انفارمیشن ٹیکنالوجیز قانون سازوں اور سیاسی مشیران کو قانون کے مطابق اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں مدد یقینی بنا رہے ہیں اور ان کی اہلیت کو جامع طور پر بہتر بنا سکتے ہیں۔
رواں سال کے مقامی "جڑواں سیشنز” کے دوران لوگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق موضوعات سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور پیپلز کانگریس اور CPPCC اراکین کی طرف سے اجلاسوں میں شرکت چاہے آن لائن ہو یا آف لائن ایک ثانوی امر رہا
جنوب مغربی چین کی چونگ قنگ میونسپلٹی کے ضلع شیپنگبا کی عوامی کانگریس نے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے بھر پور انداز میں استعفادہ کیا ہے اور عوام سے قانون سازی کے مشورے کے حصول کے لیے چینلز کو بڑھانے کے لیے چھوٹے پروگراموں کے استعمال کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
سی پی پی سی سی کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن یانگ ژاؤکسیا لوگوں کے اچھے خیالات کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے "سنہری کنجی” کے طور پر سمجھتے ہیں۔ فٹ پاتھوں پر مین ہول کے ڈھکنوں کو تبدیل کرنے کی اس کی تجاویز جو پیدل چلنے والوں کے ٹخنوں میں آسانی سے موچ کا باعث بن سکتی ہیں اور لاوارث بائیکوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے دونوں پروپوزل لوگوں کی فیڈ بیک اور مہیا کردہ تجاویز پر مبنی ہیں۔
چونکہ نئی ٹیکنالوجیز اور پرانی روایات لوگوں کے خدشات، مشکلات اور فوری ضرورتوں کے بارے میں بات چیت پر اکٹھی ہوتی ہیں، چین کے عوام پر مبنی ترقی کے فلسفے کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے منتقلی کے رجحان میں تیزی سے فروغ حاصل ہو رہا ہے اور ٹھوس کوششوں اور اقدامات کے ذریعے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو چین کے قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے عوام کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے، ان کی آوازوں کو سننے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مشرقی چین کے شانڈونگ صوبے نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے باشندوں کو 22 عنوانات کے تحت صوبائی حکومت کے امور کے حوالے سے تجاویز دینے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا، جن میں روزگار اور کاروبار، تعلیم اور صحت کے بنیادی شعبے شامل ہیں۔ جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئژو کے میڈیا آؤٹ لیٹس نے انٹر نیٹ صارفین کو پیپلز کانگریس اور سی پی پی سی سی کے اراکین کے ساتھ آن لائن بات چیت کرنے کی دعوت اور مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔
چین میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ لوگوں کے خیالات، ائیڈیاز، پریشانیوں اور خدشات کے اظہار کے لیے انٹرنیٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا اور آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کے فورمز کو جمہوری چینلز کے ذریعے عوام اور قانون سازوں اور سیاسی مشیران کے مابین رابطے کو فروغ دینے سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا کام درحقیقت ایک متحرک اور فعال انداز میں اگے بڑھ سکے گا اور یکساں فوائد اور جمہوری تعمیر کے حوالے سے ایک بڑا امر ثابت ہوگا۔
مقامی "جڑواں اجلاسوں” کے دوران لوگوں سے مشورہ لینے کے لیے انٹرنیٹ پر مبنی وسائل اور ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے چین کے مختلف علاقوں کی کوششیں چین کی سوشلسٹ جمہوریت کا مظہر ہیں جو جمہوری عمل کے تمام پہلوؤں اور معاشرے کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہے—اور ایک حقیقی جمہوری فضا کو یقینی بناتی ہے جو عملی کام کا مظاہرہ یقینی بناتی ہیں۔
چینی خصوصیات کے ساتھ چین کی سوشلسٹ جمہوریت ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے کیونکہ چین اپنے قانون سازوں اور سیاسی مشیران کی اہلیت و قابلیت اور استعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور آن لائن ذرائع سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کارکردگی کو نئی ٹیکنالوجی سے مربوط کر رہا ہے۔
جمہوری اور سائنسی فیصلہ سازی میں جدیدیت اور ماڈل اپروچ لوگوں کے لیے اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ذرائع کو ہموار کرتے ہیں، اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے ایک ہم آہنگی کو مضبوطی سے تشکیل دینے کا سبب ہے۔