
اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان وہ جلد کریں گی۔
وہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرچکی ہیں وہ کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی اور پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجوہات سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گی۔