زمین کا تنازع: بھائی نے بھابھی، بھتیجوں اور بھتیجی کو قتل کردیا

شمالی وزیرستان  میں زمین کے تنازع پر بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق میر علی کے علاقے ایپی میں دو بھائیوں کا زمین کے معاملے پر جھگڑا تھا اور اس معاملے پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے ایک بھائی اس کے دو بیٹےاور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جب کہ دوسرےبھائی کی بیوی اورایک شخص زخمی ہوگئے، زخمیوں کو میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔