محمد اشرف صحرائی نے جان دے دی بھارتی حاکمیت قبول نہیں کی صحرائی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس برمنگھم میںصحرائی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے غلام محمدصفی، محمد غالب، فہیم کیانی اور دیگرکا خطاب

برمنگھم : تحریک حریت جموں و کشمیر کے سابق چیرمیں محمد اشرف صحرائی نے بھارتی قید میں اپنی جان کی قربانی دے دی مگربھارتی حاکمیت   قبول نہیں کی ۔برمنگھم میں تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام  اشرف صحرائی کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے تحریک حریت جمو ں و کشمیر کے کنونیر غلام محمدصفی، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہیدمحمد اشرف صحرائی  بڑے اعلیٰ سیاسی بصیرت کے مالک  اور شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز جماعت اسلامی سے کیا تھا ان کا پورا خاندان جماعت اسلامی  اور تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ ہے۔ ان کے  خاندان کے بے شمار لوگ شہید ہو چکے ہیں۔ ایک شہید بیٹے کے باپ تھے، سیاسی جدوجہد کے لیے انہیں سیاسی محاذ کے لیے تحریک حریت جموں و کشمیر کی ذمداری دی گی تھی، انہیں قائد کشمیر سید علی گیلانی کی انہیں سرپرست ی حاصل رہی ہے، انہوں نے شیخ عبداللہ کو بھی چیلنج کیا  ہر مشکل وقت میں استقامت کا مظاہرہ کیا ۔ آخری دم تک ڈٹے رہے ۔ ان کی خدمامات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، کشمیری عوام ایک عظیم رہنما اور قیادت سے محروم ہوگے ہیں  ۔ تحریک حریت جمو ں و کشمیر کے کنونیر غلام محمدصفی  نے شہید آشرف صحراحی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اشرف صحرائی کے مشن کو جارہی رکھا جائے گا  ۔ کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں رنگ لائیں گی۔ مسلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری عوام ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا  البتہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے کشمیر انڈیا اور پاکستان کے درمیان  کوئی دو طرفہ مسلہ نہیں، کشمیریوں پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کی عملی مدد  کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا ، حکومت پاکستان کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے بھارت پر کوئی دبائو نہیں کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے،  چار نکاتی فارمولہ کشمیر کی تقسیم کا منصوبہ اور سازش ہے،  انہوں نے کہا کہ دس لاکھ بھارتی مسلح فوج کو اینٹوں اور پتھروں سے نہیں نکالا جاسکتا ۔  تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکریٹری  انصر منظور حسین، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، یورپ کے  نائب صدر میاں محمد طیب،  ناروے کے صدر  شاہ حسین کاظمی، سوئٹز لینڈ کے صدر اعجاز چوہدری ، جنرل سکریٹری یامین سید،برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید، جرمنی کے جنرل سکریٹری  فاروق بیگ، ریاض شائد، خالد محمود بٹ،، رانا  ثاقب خالد، نادر پرویز۔ خواجہ محمد سلیمان، قاضی منیر حسین  نے بھی شہید اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ، بھارت کے تمام تر مظالم اور دہشت گردی  کے باوجود کشمیری عوام  بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اجلاس میں سفارتی محاذ پر سرگرمیوں کو تیز کرنے  اور مقامی اور یورپین ممبران پارلیمنٹ کی بھر پور لابنگ کرنے  اور8 جولائی سے ہفتہ شہیداء کشمیرمنانے کا فیصلہ کیا گیا۔