پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا والے علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت محدود کرنا ہے۔

لاہور  پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔لاہور کی پی آئی اے سوسائٹی،جوہر ٹاؤن،کلفٹن ٹاؤن،نشاط کالونی کے گھروں اور گلیوں میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔راوی پل سعید پارک،ابو بکر موصوم شاہ اور منگل سٹریٹ لاہوری گیٹ میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔گجرانوالہ ،راولپنڈی،گجرات،اٹک اور سیالکوٹ کے مختلف رہائشی علاقوں میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤ لگایا گیا ہے۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا والے علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت محدود کرنا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباکے حوالہ سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔

19کے 450 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 9 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میںکووڈ۔ 19 کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 24 ہزار 231 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 426، پنجاب میں 8 ہزار 461، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 695، اسلام آباد میں 2 ہزار 803، بلوچستان میں 444، گلگت بلتستان میں 287، آزاد کشمیر میں 115 ٹیسٹ شامل کئے گئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 425 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کووڈ۔19 کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لئے مختص ایک ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 117 مریض ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 ہے۔پنجاب میں 2 ہزار 192 جبکہ 4 افراد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 248،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اموات ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 24 لاکھ 87 ہزار 744 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 128 مریض زیر علاج ہیں۔

via urdupoint news