مقبوضہ کشمیر ، جامع مسجد سرینگر سمیت تمام مساجدکے منبر و محراب خاموش مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے نام پر لاک ڈاون کی وجہ سے پابندیاں

سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے نام پر لاک ڈاون کی وجہ سے جموں وکشمیر  میںساتویںویں ہفتے بھی جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرتبل سمیت بڑی مساجد کے منبر و محراب خاموش رہے۔جموں کشمیر میں4روز تک لاک ڈائون میں جزوی نرمی کے بعد جمعہ کو ہفتہ وار کورونا کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ مسلسل7ویں ہفتے بھی جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرتبل سمیت بڑی مساجد کے منبر و محراب خاموش رہے۔عام دنوں کے مقابلے میں  کرونا  لاک ڈاون میں سختی کی گئی  عام دنوں کی طرح دکانیں کھلی ہوئی نہیں تھیں۔جموں میں بعض علاقوں میں بھی یہی صورتحال رہی۔ وادی میں مسلسل7 ویںہفتے بھی جمعہ کو خانقاہوں ،درگاہوں سمیت جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل کے علاوہ خانقاہ معلی کے در و دیور خاموش رہے اور ان مقامات میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوئی۔