سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات منسوخ
ملاقات کو خفیہ رکھنے کا پلان تھا، منصوبہ منظرعام پر آنے کے بعد سعودی ولی عہد نے انکار کردیا
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح جرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو سے کوئی ملاقات طے نہیں۔سعودی مملکت کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی بہت واضح ہے۔اسرائیلی میڈیا میں ان دنوں ایسی رپورٹس شائع اور نشر ہو رہی ہیں۔جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ کہ اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبہ کے اعلان کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے سعودیوزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین کوئی تعلقات نہیں ہیں اور سلطنت فلسطین کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے ۔۔واضح رہے کہ دو سال قبل سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکہ میں ‘دی اٹلانٹک ‘ جریدے کے لئے اپنے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی زمین کا مالک بننے کا حق حاصل ہے لیکن امن سمجھوتے کا طے پانا ضروری ہے۔