وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے مہاجرین گزارہ الاونس میں اضافہ کا اعلان خوش آہند اور حوصلہ افزا قدم ہے

اسلام آباد(کے پی این ) جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی طرف سے مہاجرین گزارہ الاونس میں اضافے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ترجیع بنیادوں پر اپنے گھر بار چھوڑ کر آنے والے کشمیریوں کی ضروریات پوری کرے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی بجٹ تقریر میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مہاجرین کے گزارہ الاونس میں اضافہ اور قاہدین حریت سے یکجہتی کے اعلان پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے آنے والے کشمیریوں کو درپیش مساہل کی طرف دلائ تھی وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے مہاجرین گزارہ الاونس میں اضافہ کا اعلان خوش آہند اور حوصلہ افزا قدم ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اپنے کاروبار اوراپنی ملازمتیں چھوڑ کر آنے والے کشمیریوں کی مستقل رہاہش ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے کشمیری طلباء کےلیے تعلیمی اداروں میں مزید کوٹہ مختص کیا جاے اور ان کی ملازمتوں میں بھی کوٹہ رکھا جاے انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے بیس کیمپ کی حثیت سے آزاد کشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر سطح پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوے انہیں جہاں حق آزادی دلانے کےلیے اپنا کردار ادا کرے ان کےبنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مثبت اور تعمیری پیغام جاے اور آزادی کےلیے برسرپیکار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوسکیں