اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہ راست ٹیلی فون سروس کا آغاز
اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون سروس کا افتتاح کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کا جلد ملاقات پر بھی اتفاق
دبئی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز کر دیا۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون سروس کا افتتاح کیا۔شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور اسرائیل نے براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز کر دیا ہے۔دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون لنک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔اس سے قبل دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ٹیلی فونک رابطہ ممکن نہیں تھا۔اسرائیلی وزیر مواصلات نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے اس پیش رفت کو اہم قرار دیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہوا دونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے، جلد براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگا، اگلے ہفتے دونوں ممالک کے وفود ملاقات کر کے اہم معاہدے طے کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا۔ امریکی صدر اور میڈیا کی جانب سے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں چلیں گی، جبکہ سفارتی سطح پر جلد مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد اسرائیل ویسٹ بینک اور وادی اردن کے علاقوں پر قابض ہونے کے فیصلے سے فی الحال پیچھے ہٹ گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی ممکن ہوگی۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران اہم دو طرفہ معاہدے کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک سیکورٹی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدے طے کریں گے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا جس بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں اہم ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہوگا جنہیں وہ ضم کرنا چاہتا تھا۔شیخ محمد بن زایدالنہیان نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گا۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر بھی اتفاق ہواخیال رہے کہ متحدہ عرب امارت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا تیسرا خلیجی عرب ملک بن گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور یو اے ای میں تاریخی امن معاہدہ ہو گیا۔ اسرائیل اور عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملیں گے۔