کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 ءکو اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کیاتھا

سرینگر19جولائی () غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنما اور جموں و کشمیرا یمپلائز موومنٹ کے وائس چیئرمین امتیاز وانی نے 19 جولائی کوکشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 1947 ءمیںآج ہی کے دن کشمیریوںنے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کیاتھا۔ امتیاز وانی نے ایک بیان میں کہا کہ آج ہی کے دن سرینگر میںکشمیریوں کی نمائندہ تنظیم آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ایک تاریخی اجلاس میں جموں وکشمیر کاالحاق پاکستان کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔انہوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری قتل وغارت، گرفتاریوں ، محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں پر شدیدتشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تحاریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔
دریں اثناءتحریک استقلال جموںو کشمیر کے وائس چیئرمین مشتاق احمد بٹ اور جنرل سکریٹری عبدالحمید نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ الحاق پاکستان کے لئے جو قرارداد کشمیری قیادت نے منظور کی تھی اس کی تکمیل کے لئے کشمیری آج بھی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان نہ صرف ریاست جموںو کشمیر کے عوام بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔