بنگلادیش کی ٹاس جیت کر بیٹنگ، دھانی کا ڈیبیو، سرفراز کی واپسی

بنگلادیش نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے  نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں جب کہ  آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

 

شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں۔

اس کے علاوہ آج کے میچ میں افتخار احمد، عثمان قادر اور سرفراز احمد بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

دوسری جانب فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔