‘وینٹی لیٹرز کی فراہمی ،ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے’

اسلام آباد:  امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی آمد صدرٹرمپ کے وزیراعظم سے وعدے کی تکمیل ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکانےمزید100وینٹی لیٹرزکی دوسری کھیپ پاکستان کوفراہم کردی، وینٹی لیٹرزگزشتہ روزاسلام آبادپہنچےجومختلف اسپتالوں میں تقسیم ہوں گے۔ امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی آمد صدرٹرمپ کے وزیراعظم سے وعدے کی تکمیل ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے گا۔امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز نے کہا کہ کوروناکیخلاف پاکستان کیساتھ اشتراک پر فخر ہے، وینٹی لیٹرزکی فراہمی کوروناکیخلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس قبل یوایس ایڈکی جانب سے این ڈی ایم اے کو وینٹی لیٹر دینے کی تقریب ہوئی، جس میں امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کورونا سے نمٹنے میں تعاون پرامریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرگزار ہیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ،عمران خان نےمل کروباکامقابلہ کرنےکاعزم کیا، یہ پاکستان اورامریکاکی شراکت داری کی مثال ہے،ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے،ہم مل کر کوروناوباکوشکست دیں گے،عیدمبارک۔ یاد رہے 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ 3 جولائی کو پاکستان پہنچی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر امداد فراہم کرچکا ہے۔

via kohinoor news