مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی سرینگر میں تازہ ترین دہشت گردی، 45 سالہ خاتون سمیت 4 کشمیری شہید

اسلام آباد  بھارتی فوج نے غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں تازہ ترین دہشت گردی میں 45 سالہ خاتون سمیت 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔

 میڈیا سروس کے مطابق شہر کے بتہ مالو نامی علاقہ میں سرچ آپریشن کے لئے محاصرہ کے دوران ایک خاتون اور نوجوان کو شہید کیا ۔آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں اسی علاقہ میں حملہ میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔