تین بھارتی شہریوں کو لشکر طیبہ کا رکن قرار دے کردس سال قید کی سزا سنادی گئی محمد صادق، محمد اکرم اور محمد مزمل کو این آئی ائے عدالت نے دس سال قید سزا دی ہے

ممبئی( ) ممبئی میں ایک بھارتی عدالت نے تین بھارتی شہریوں کو لشکر طیبہ کا رکن قرار دے کر دس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے ۔ محمد صادق، محمد اکرم اور محمد مزمل  پر الزام ہے کہ وہ لشکر طیبہ کا رکن ہیں اور انہوں نے  دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا  اور ان سے ہتھیار بھی برامد ہوئے تھے ۔یہ مقدمہ اے ٹی ایس ممبئی نے 31  آرمس ایکٹس اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا تھا۔ این آئی ائے عدالت میں ان پر لازم لگایا گیا کہ  انہوں نے  بھارت کے کئی حصوں میں ہندو مذہبی رہنماں ، سیاسی رہنماں ،صحافیوں اور پولیس عہدیداروں کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔