وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے یہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی پہلی باقاعدہ دوبدو ملاقات ہے۔