پاکستان میں کورونا میں حیرت انگیز کمی نے ماہرین صحت کو بھی چکرا دیا

وبا کے حوالے سے سے کی گئی پیش گوئیاں غلط ثابت،کئی ممالک میں سر توڑ کوششوں کے باوجود وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا لیکن پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے قابو پا لیا گیا

اسلام آباد پاکستان میں کورونا میں حیرت انگیز کمی نے ماہرین صحت کو بھی چکرا دیا،جب کہ کورونا وبا کے حوالے سے سے کی گئی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں حیرت انگیز کمی نے ماہرین صحت کو بھی چکرا دیا ہے۔وبا کے حوالے سے سے کی گئی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہے۔جنہوں نے راستہ تبدیل نہ کرنے پر قیامت کے منظر نامے کا نقشہ کھینچا تھا۔پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں حیرت انگیز کمی نے ماہرین طب و صحت اور معالجوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔کیونکہ کئی ممالک میں سر توڑ کوششوں کے باوجود بے قابو وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔گزشتہ مارچ میں جب کورونا وائرس نے پاکستان میں جڑ پکڑی تو اعلی ماہرین طب نے کہا تھا کہ کورونا سے پاکستان میں بہت تباہی ہوگی۔انہوں نے حکومت پر سخت ترین لاک ڈاؤن کے لیے زور دیا تھا۔

ابتدا میں چند ہفتوں کے لیے حکومت نے ہچکچاہٹ سے کام لیا لیکن بعد ازاں یومیہ کمانے اور اجرت پر کام کرنے والوں اور غریبوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔سندھ میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔اگرچہ کورونا کیسز میں کمی ایک بہت اچھی بات ہے۔تاہم ماہرین صحت وبا کے دیرپا ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مستقل اور عارضی اقدامات ناگزیر ہیں۔کورونا وائرس کیسز میں غیر معمولی کمی کو مدنظر رکھ کر فیصل آباد میں دو مراکز صحت بند کئے گئے ہیں، اسی طرح شہروں میں بھی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے صحت مراکز کو بند کیا جارہا ہے۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور عوام کی جانب سے غفلت کی صورت میں میں صورتحال بگڑنے کے خدشات موجود ہیں۔

via urdupoint news