عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بارے میں غفلت برتنے سے گریز کیا جائے۔کورونا وائرس انفلوئنزا جیسا نہیں ہے جو موسم کے رجحانات کے مطابق برتاؤ کرتا ہے۔جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی مارگریٹ ہیریس کا کہنا تھا لوگ ابھی بھی موسم کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے، یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔ہیرس نے زور دیا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماعات وائرس پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں اس لیے وائرس پر قابو پانے کے اقدامات پر نگاہ رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ وائرس کی ایک بہت بڑی لہر ہے۔ یہ لہر بہت اتار چڑھاؤ دیکھے گی۔ بہترین کام یہ ہے کہ اس وائرس کا خاتمہ کر دیا جائے۔

via ptv news