جموں ضلع رام بن میں گرینیڈ دھماکہ، دو افراد زخمی

سرینگر07اگست ( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جموں خطے کے ضلع رام بن میں گرینیڈ دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ افراد ضلع کے علاقے بانیہال میں سرینگر جموں شاہراہ پر ہونے والے گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہو گئے۔زخمی شہریوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانیہال میں داخل کر دیا گیا ۔ بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ گرینیڈ معلوم افراد کی طرف سے پھینکا گیا ۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔