حکومت اور آئی ایم ایف مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات نومبر کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے جو 5روز تک جاری رہیں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ملک کے داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے ہیں، حکومت کے مطابق 800 ارب کے اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں جبکہ آئی ایم ایف نے جی ڈی پی کو ٹیکس کی شرح کے مطابق بڑھانے پر زور دیا ہے۔