سعودی عرب میں تیل کی برآمدات میں کمی

ریاض: (24 جولائی 2020) قیمتوں کے تعین میں روس کے ساتھ تنازع کے بعد سعودی عرب میں تیل کی برآمدات گراوٹ کا شکار ہے۔ پچھلے سال مئی کے مقابلے میں رواں برس اس مہینے میں سعودی عرب کی کل برآمدات گھٹ گئی ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی تیل کی برآمدات اس سال مئی میں گیارہ اعشاریہ آٹھ بلین امریکی ڈالرز ہوئی ہے۔ کل برآمدات میں تیل کی برآمدات کا حصہ مئی دو ہزار انیس میں اٹہتر اعشاریہ چھ فیصد سے گھٹ کر مئی دو ہزار بیس میں پینسٹھ اعشاریہ چار فیصد ہوگیا ہے۔

مئی کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے جولائی میں سعودی تیل کی آمدنی میں کمی کو کم کیا جاسکتا ہے لیکن اوپیک معاہدے کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ملک  کم تیل کی قیمتوں اور تیل کی کم برآمدات کا سامنا کررہا ہے

via abb takk news