مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اہم رپورٹ جاری
فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں کشمیر نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اہم رپورٹ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کی سیکیورٹی، روزگار، صحت اور میڈیا پر اثرات کا جائزہ شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اختلاف رائے ختم کرنے کو پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے سخت قوانین نافذ کئے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے معاشی، معاشرتی اور سیاسی اثرات تباہ کن رہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے کشمیری عوام کی صحت بری طرح متاثر ہوئی۔
مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے 38 ہزار اضافی فوجی اہلکار پہنچائے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی تعلیم کیساتھ آزادی اظہار کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ قبوضہ کشمیر میں چیک پوائنٹس پر ہراسگی کے واقعات بڑھے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مدن لوکور سمیت21 رکنی کمیٹی نے تیار کی۔
via bol news