سرینگر کے2شہری کورونا سے ازجان، اموات کی تعداد289

سرینگر//سرینگرکے دو شہری جمعہ کو کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 289تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق صدر بل سرینگر کا ایک75سالہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔وہ کئی امراض میں مبتلاءتھا اور21جولائی سے زیر علاج تھا۔
اسی طرح مہاراج گنج کا ایک65سالہ شہری بھی کورونا سے فوت ہوگیا۔وہ22جولائی سے صدر اسپتال میں زیر علاج تھا۔
حکام کے مطابق مذکورہ دونوں شہری آج صبح جاں بحق ہوگئے۔
اس سے قبل آج ہی اننت ناگ کی ایک خاتون اور جموں کا ایک پولیس سب انسپکٹر کورونا کا شکار ہوگئے۔
via kashmir uzma news