
اداکارہ نمرہ خان پر ماسک نہ پہننے پر تنقید کی زد میںآگئیں
کراچی امریکہ میں موجود پاکستانی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں اٴْنہیں ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو ناراضگی کا اظہار کیا۔عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈائون کے دوران شادی کرنیوالی نمرہ خان آج کل امریکا میں موجود ہیں، نمرہ خان نے امریکا کی کسی مارکیٹ میں پھل اور آئیس کریم کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
نمرہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیحد خوبصورت اور خوش نظر آ رہی ہیں مگر انہوں نے ماسک، گلوز وغیرہ نہیں پہنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی تصایر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا کہ ’خوش رہنے کا سٹائل کبھی پرانا نہیں ہوتا۔‘نمرہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر جہاں اٴْن کے مداحوں نے اٴْن کی خوب تعریفیں کی وہیں کچھ مداح اٴْن سے ماسک نہ پہننے اور کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر نالاں بھی نظر آئے۔نمرہ کے مداحوں کا اٴْنہیں مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ باقی سب چھوڑیں آپ یہ بتائیں آپ نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔