متحدہ عرب امارات کے وزیر کی بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی

دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر نصیربن ثانی نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرادی اور کہا پاکستان برادر ملک ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کےمسائل کےحل کیلئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی کی ملاقات ہوئی، یواےای وزیر نصیر بن ثانی نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت کی اور بے روزگارپاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پردوبارہ بحالی پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستانی لیبر کی محفوظ وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور دونوں ملکوں کے درمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق ہوا، یواے ای وزیر کی بے روزگار پاکستانیوں کے معاملے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سے بروقت تعاون پر یواے ای وزیر سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یواے ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یواےای وزیر نصیر بن ثانی نے کہا پاکستان برادر ملک ہے ، تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، پاکستانی لیبر کا تحفظ اور روزگار کو یقینی بنایا جائے گا۔

بعدازاں معاون خصوصی زلفی بخاری نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دبئی میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی مشکلات کا احساس ہے ، کچھ عرصے میں یواےای میں 30 فیصد ہنر مند پاکستانیوں کیلئےاضافی نوکریاں ملیں ، ہنر مند افراد کیلئے یواےای میں روزگار کیلئےمواقع پیدا ہورہے ہیں۔