
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس
آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے آپریشنل تیاریوں اور ملک کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا۔ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا خصوصی طور پر نوٹس لیا گیااورآزادی کی جدوجہد کے دوران شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کورونا اور ٹڈی دل کے خلاف سول انتظامیہ کی معاونت پر مسلح افواج کے کردار کو سراہا ۔ آرمی چیف نےعید الاضحیٰ کےموقع کورونا وبا سے متعلق احتیاطی اقدامات پر مکمل عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کورونا کے خلاف طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔