اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے پٹیشن دائر، کل سماعت ہو گی

لاہور: معروف اینکر اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر، کل سماعت ہو گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی معروف اینکر اوریا مقبول جان کی حبس بے جا کی درخواست پر (کل) پیر کو سماعت کریں گے۔

سینئر ایڈووکیٹ عرفان ملک نے لاہور ہائی کورٹ میں ہفتہ کے روز دائر درخواست میں آئی جی پنجاب کے ساتھ ڈی جی رینجر کو بھی فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اوریا مقبول جان کو آدھی رات کو مبینہ طور پر زبردستی اٹھا لیا گیا تاحال کسی تھانے میں مقدمہ بھی درج نہیں، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے۔