ملک میں کوروناکیسزکی تعدادمیں بتدریج کمی

ملک میں کوروناکیسزکی تعدادمیں بتدریج کمی،،،وائرس میں مبتلادولاکھ10ہزار468افراد صحت یاب ہوگئےجبکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 ہزار 331 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےایک ہزار332افراد میں وائرس کی تصدیق ہو ئی۔اس دوران38افراد جان کی بازی ہارگئے جس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار677 ہو گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 22، پنجاب میں5، خیبر پختونخوا میں6،بلوچستان2 اسلام آباد ایک اور گلگت بلتستان میں 2 ہلاکتیں ہوئی ۔