شہری آبادی انڈین فوج کا نشانہ: غیر ملکی میڈیا کا آج ایل او سی کا دورہ شیڈول

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیاں، شہری آبادی انڈین فوج کا نشانہ، غیر ملکی میڈیا کا آج ایل او سی کا دورہ شیڈول ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اپیل کی دھجیاں اڑا دیں۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے کورونا وبا کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی، مگر اس کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا ہے، بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید جبکہ 135 زخمی ہوئے، شہدا میں 5 بچے، 5 خواتین، 4 مرد جبکہ زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین، 55 مرد شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے اس پار اجازت نہیں جبکہ پاکستان نے مکمل رسائی دی۔