کروناسےمتعلق اقدامات:پی ٹی آئی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدات تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

کور کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے، کور کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق بڑے پلان کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم لاک ڈاون، معیشت، ملکی ضروریات پر بات کریں گے، اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت، غیر ملکی تعاون پر بھی بات ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر شاہ فرمان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، فواد چوہدری، زلفی بخاری ، سیکریٹری جنرل عامر کیانی، چیف آرگنائزر سیف اللہ، وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، شفقت محمود، مراد سعید، حماد اظہر، غلام سرور خان، علی امین گنڈاپور، محمد میاں سومرو، عاطف خان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ متعدد رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔