محمود ساغر کی طرف سے امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارک باد

اسلام آباد20 جولائی ( ) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمدساغر نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پرامت مسلمہ خصوصاً غیرقانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے مسلمانوںکو مبارک باد پیش کی ہے ۔
 محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں سے عید سادگی اور حقیقی اسلامی اقدار کے مطابق منانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہاکہ عید جیسے مذہبی تہوارہمیں غریب اور نادار افرادخصوصا بھارتی ظلم وتشدد سے متاثرہ کشمیریوںکواپنی خوشیوں میںشامل کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں سے متاثرہ کشمیری جن کا روزگار چھن گیا ہے یا املاک تباہ ہو گئی ہیں کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے ۔ محمود احمد ساغر نے مخیر حضرات اور امداد ی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی ریاستی جبر کے شکار افراد کی مدد کیلئے فراخدلی کا مظاہر ہ کریںاورکشمیری شہداء کے اہلخانہ ، یتیموں اور بیوائوںاور غیر قانونی طورپر نظربند سیاسی رہنمائوں کے اہلخانہ کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔