مقبوضہ کشمیر میں ایک اور سرکاری ملاز م کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سیکرٹری صوفی محمد اکبرملازمت سے برطرف

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں ایک اور سرکاری ملاز م کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سیکرٹری صوفی محمد اکبر کو پیر کے روز فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے صوفی محمد اکبر کو ان کے دو بچوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر بلاگ کے ذریعے اپنے خیالات کے اظہار کا الزام ہے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا کہنا تھا کہ “صوفی اکبر، ان کے دو بچے نازش اور یثرب کو صنعت نگر اور راج باغ سے گرفتار کیا گیا تھا۔۔پولیس نے ان کے پاس سے 32 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ، دو لیپ ٹاپ، چار ہارڑ ڈرائیورز، سات عدد میموری کارڈ اور ایک انٹرنیٹ ڈونگل بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔