بھارت میں نیا مسلم شادی رجسٹریشن بل منظور، کیا قاضی کا کردار ختم؟
بھارت کی ریاست آسام میں مسلمانوں کی شادیوں سے متعلق اہم بل مسلم شادی رجسٹریشن بل 2024 کے نام سے منظور کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کی ریاستی حکومت نے مسلمانوں کی شادیوں سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ روز کابینہ میں مسلم شادی رجسٹریشن بل 2024 منظور کرایا ہے جس میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یہ بل جس سے مسلمانوں کی شادی کی روایت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کی اطلاع وزیراعلیٰ آسام ہمینت بسوا سرما نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔
انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آسام کابینہ نے مسلم شادی رجسٹریشن بل 2024 کو منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی مسلمانوں کی شادی کے لیے رجسٹریشن کا اختیار قاضی سے چھن جائے گا اور اب قاضی کی جگہ ریاست کی حکومت ان کی شادی رجسٹرڈ کرے گی۔
اس کے علاوہ اس بل کے تحت بالغوں کی شادی کی رجسٹریشن کو ناجائز قرار دیا جائے گا۔