مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، اقوام متحدہ خاموش تماشائی بن گئی، عبد الحمید لون

مقبوضہ جموں وکشمیر میں اخبارات پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سخت عتاب کا شکار ہیں، بیان

اسلام آباد  حریت رہنما عبد الحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، اقوام متحدہ خاموش تماشائی بن گئی۔اپنے بیان میں حریت رہنما نے کہاکہ شوپیاں ضلع کے ملہورہ میں مزید دو معصوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کریا گیا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی قابض افواج نے جعلی مقابلے میں آج مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔عبدالحمید لون نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اظہار آزادی رائے بھی چھین لی گئی۔انہوںنے کہاکہ روزنامہ کشمیر ٹائمز کے دفتر پر بھارتی قابض انتظامیہ نے تالا چڑھا دیا۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اخبارات پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سخت عتاب کا شکار ہیں۔عبدالحمید لون حریت رہنما نے کہاکہ اقوام عالم مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی خاموشی توڑیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر میں عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ۔